اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ شام کی الآن ویب سائٹ نے رپورٹ دی ہے کہ چھپّن دہشتگردوں نے، جو ریف دمشق میں سرگرم عمل تھے، خود کو شامی فوج کے سپرد کردیا- ان دہشتگردوں نے اپنے ہتھیار بھی شامی فوج کے حوالے کردیئے اور اس بات کا وعدہ کیا ہے کہ اب وہ کبھی دہشتگردانہ سرگرمیوں میں حصہ نہیں لیں گے۔ صوبہ ریف دمشق، صوبے دمشق کے چاروں طرف واقع ہے۔ شام کے صوبے ریف دمشق میں شامی فوج کی کاروائی جاری ہے تاکہ دہشتگردوں کو صوبے دمشق میں اثرورسوخ پیدا کرنے سے روکا جاسکے۔ واضح رہے کہ ریف دمشق جانے والے تمام راستوں پر شامی فوج کا کنٹرول ہے جس کے نتیجے میں دہشت گردوں مواصلاتی لائن منقطع ہوگئی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲